بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

آسٹریلیا کی فائنل میں شاندرار فتح، ایشون نے حقیقت کھول دی

اشتہار

حیرت انگیز

روی چندرن ایشون نے اپنے یوٹیوب چینل پر احمد آباد میں ہندوستان کے خلاف ورلڈ کپ فائنل میں شاندار مظاہرہ کرنے پر آسٹریلیا کی تعریف کی اور انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ ان کی بہترین حکمت عملی سے حیران رہ گئے۔

اپنے یوٹیوب چینل پر ورلڈ کپ سے متعلق بات کرتے ہوئے ایشون کا کہنا تھا کہ ہم سمجھ رہے تھے کہ فائنل میں آسٹریلیا پہلے بلے بازی کرے گا اگر وہ ٹاس جیتیں گے لیکن ہم فیلڈنگ کے ان کے فیصلے سے حیران ہیں۔

ایشون نے کہا کہ وہ پہلی اننگز کے اختتام پر کینگروز کے چیئرمین آف سلیکٹرز جارج بیلی سے ملے اور بیلی کی جانب سے پہلے باؤلنگ کرنے کے جواز سے حیران رہ گئے۔

- Advertisement -

ایشون نے کہا کہ ”میں واضح کردوں“ کہ آسٹریلیا فائنل میں قسمت کی وجہ سے نہیں جیتا بلکہ فائنل میں ان کی حکمت عملی شاندار تھی، ایشون نے کہا کہ میں نے فائنل میں ان کی کارکردگی کو پوری توجہ کے ساتھ دیکھا۔

انہوں نے کہا کہ لکھنؤ میں تیز وکٹ پر کھیلے گئے جنوبی افریقہ کے میچ سے آسٹریلیا کو یہ سمجھنے میں مدد ملی کہ تیز وکٹ پر پہلے بیٹینگ کرنا بہتر ہے، لیکن سلو پچ پر ہدف کا تعاقب کرنا بہتر رہتا ہے، کیوں کہ جب اوس پڑتی ہے تواس وقت گیند پھسلتی ہے۔

ایشون نے اپنی ویڈیو میں یہ بھی کہا کہ آسٹریلیا نے اپنے اسکواڈ میں زخمی ٹریوس ہیڈ کو لے جانے کا انتخاب کرکے باقی فیلڈ کو پیغام بھیجا ہے۔ ہیڈ ورلڈ کپ کے پہلے ہاف میں سامنے نہیں آئے لیکن فائنل میں شاندار سنچری سمیت مسلسل پلیئر آف دی میچ دکھا کر اہم مقابلہ جیت لیا۔

وارنر نے بھارتیوں کے جلے پر نمک چھڑک دیا

ایشون نے کہا، ”تمام چیزوں پر غور کرنے کے بعد اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ ”آسٹریلیا کی غیر معمولی اقدار اور ان کے اپنے کھلاڑیوں پر یقین نے انہیں ورلڈ کپ جیتنے میں مدد کی۔“

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں