بھارتی اسپنر رویندرا جڈیجا نے آسٹریلوی کھلاڑی اسٹیو اسمتھ کے خلاف اپنی شاندار کامیابی کو بتانے سے انکار کردیا۔
ورلڈ کپ 2023 میں بھارت نے آسٹریلیا کو شکست دے کر فاتحانہ آغاز کیا، پانچ بار کی دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کو بھارت نے 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
اس میچ میں بھارتی ٹیم کے بولرز نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ دکھایا، جہاں اسپنے رویندرا جڈیجا نے 10 اوورز میں 28 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کی جبکہ روی چندر اشون نے بھی ان کا بھر پور ساتھ دیا۔
View this post on Instagram
اسٹیو اسمتھ جو اپنی بلے بازی کی مہارت کے لیے مشہور ہیں، وہ رویندار جڈیجا کی گیند پر اسٹمپ ہونے کے بعد صرف مایوسی کے عالم میں ہی دیکھتے رہے۔
تاہم میچ کے بعد پریس کانفرنس میں صحافی نے ان سے آسٹریلوی بیٹر اسٹیو اسمتھ کو آؤٹ کرنے کا راز پوچھا لیا، جس پر اسپنر نے کہا کہ ’’نہیں نہیں میں آپ کو نہیں بتاؤں گا، آپ اسے انگریزی میں پرنٹ کریں گے اور ان سب کو یہ راز بتا چل جائے گا‘‘۔
یاد رہے کہ بھارتی اسپنر جڈیجہ مختلف فارمیٹس میں اسٹیو اسمتھ کو کم از کم 10 مواقع پر آؤٹ کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔