بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

بھارتی آل راؤنڈر کی اسپتال کے بستر پر پڑے تصاویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: انجری کا شکار ہو کر ایشیا کپ سے باہر ہونے والے بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر رویندرا جڈیجا کی اسپتال کے بستر پر پڑے تصاویر سامنے آگئی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آل راؤنڈر رویندرا جڈیجا کی سرجری کے بعد تصاویر وائرل ہورہی ہیں جس میں انہیں اسپتال کے بستر پر لیٹے ہوئے اور والکر کے سہارے چلتے دیکھا جاسکتا ہے۔

رویندرا جڈیجا کا کہنا ہے کہ گھٹنے کی سرجری کامیاب رہی ہے اور جلد از جلد ری ہیب کا عمل شروع کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ کوشش کروں گا کہ جلد ہی ٹیم کا دوبارہ حصہ بن سکوں۔

خیال رہے کہ  رویندرا جڈیجا دائیں گھٹنے کی انجری کے باعث ایشیا کپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر ہو گئے تھے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے رویندرا جڈیجا کی جگہ اکسر پٹیل کو ایشیا کپ کیلئے اسکواڈ میں شامل کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں