کوئٹہ: آئی جی ایف سی نے کہاہے بلوچستان کےحالات خراب کرنے میں ’’را ‘‘ملوث رہا ہے ، بھارتی افسر کی بلوچستان سے گرفتاری اس بات کا ثبوت ہے۔
کوئٹہ میں صحافیوں کے ساتھ گفتگو میں میجر جنرل شیر افگن نے کہا کہ پا کستان ہمیشہ کہتا آرہا تھا کہ سی پیک کا مخالف انڈیا ہے لیکن سب نے آنکھیں بند کر رکھی تھیں اور اب اس کے واضع ثبوت مل گئے ہیں افغانستان میں قائم بھارتی قونصل خانے پر ہماری نظر ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبے میں انٹیلی جنس بیس پر آپریشن کئے جارہے ہیں جس میں کالعدم تنظیموں کے اہم کمانڈر مارے جا چکے ہیں صوبے میں دہشتگردوں کی کمر توڑ دی ہے اور ان کالعدم تنظیموں کی عوامی سپورٹ بھی ختم ہوگئی ہے۔
آئی جی ایف سی کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں اب کوئی نو گو ایریا نہیں رہا، صوبے میں اب پاکستان اور بلوچستان زندہ باد کے نعرے لگ رہے ہیں ۔