بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

راولاکوٹ : بھارتی خفیہ ایجنسی ‘را’ کے 3 ایجنٹ گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

راولاکوٹ : قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھارتی خفیہ ایجنسی را کیلئے کام کرنے والے تین ایجنٹس کو حراست میں لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کو بے امنی میں دھکیلنے والے مزید تین بھارتی جاسوس پکڑے گئے، راولاکوٹ میں پولیس و حساس اداروں کی کامیاب مشترکہ کارروائی میں  بم دھماکوں میں ملوث را کے تین ایجنٹس خلیل، راشد اور امتیاز کو حراست میں لے لیا گیا۔

بھارتی افسر ان ایجنٹس کو تخریب کاری کیلئے بھاری رقم دیا کرتے تھے،  جب کہ ملزمان نے 13 سے 14 مرتبہ ایل او سی سے آرپار جانے کا اعتراف بھی کیا۔

پریس بریفنگ میں ڈی آئی جی راولاکوٹ نے بتایا کہ گرفتار کارندے میجر رنجیت، میجر سلطان اور صوبے دار سرندیپ سے رابطے میں تھے، را ایجنٹ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فورسز کے افسران کو حساس معلومات فراہم کرتے تھے جبکہ ملزمان کے قبضے سے لوکل سم بھی برآمد ہوئیں ہیں۔

تینوں ایجنٹس کا بھارتی فوجی افسران سے رابطوں کا انکشاف

ڈی آئی جی چوہدری سجاد حسین کے مطابق مرکزی ملزم محمد خلیل بھارتی فوج سے رابطے میں تھا اورتفتیش کے دوران تینوں ایجنٹس کا بھارتی فوجی افسران سے رابطوں کا انکشاف ہوا ہے۔

ڈی آئی جی  کا کہنا ہے کہ ملزمان نے27 دسمبر2016 کوعباس پورتھانے پرآئی ڈی لگا کردھماکا کیا اور ملزمان کو دہشت گردی کے واقعہ پر 5 لاکھ روپے دیے جاتے تھے، ملزمان سے تفتیش کی جارہی ہے جس سے ملزمان کا پورا نیٹ ورک پکڑے جانے کی توقع ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں