اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

را کے تربیت یافتہ 2 مجرموں کو انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے سزا سنا دی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث 2 مجرموں کو سزا سنا دی، دونوں مجرم پڑوسی ملک بھارت کی خفیہ ایجنسی را کے تربیت یافتہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں دہشت گردی کی عدالت نے دو ایسے مجرموں کو سزا سنا دی جنھوں نے انڈین سیکرٹ ایجنسی را (ریسرچ اینڈ اینالسز وِنگ) سے تربیت حاصل کی تھی۔

[bs-quote quote=”فہیم عرف مرچی اور ناصر عرف کھجی کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

رینجرز کے ترجمان نے بتایا کہ مجرموں کو سزا رینجرز پراسیکیوشن کے ثبوتوں اور دلائل کی روشنی میں سنائی گئی۔ ترجمان نے کہا ’دونوں مجرم بھارت کی خفیہ ایجنسی را سے تربیت یافتہ ہیں۔‘

ترجمان رینجرز کے مطابق مجرموں کو بارودی مواد رکھنے کے جرم میں 14 سال قید سنائی گئی، جب کہ غیر قانونی اسلحے کے جرم میں 7 سال قید اور ایک لاکھ 50 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

رینجرز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دونوں مجرم فہیم عرف مرچی اور ناصر عرف کھجی کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے، فہیم مرچی اور ناصر کھجی نے پڑوسی ملک کی ایجنسی سے تربیت حاصل کی۔


یہ بھی پڑھیں:  کراچی میں رینجرز موجود رہے گی، گورنر سندھ


ترجمان کے مطابق فہیم عرف مرچی متحدہ قومی موومنٹ لندن یونٹ 30 رنچھوڑ لائن کا کارکن تھا، دونوں مجرم 1995 میں سندھ اسمبلی گیٹ پر بم دھماکے میں بھی ملوث ہیں۔

رینجرز کے ترجمان نے بتایا کہ فہیم مرچی نے پڑوسی ملک بھارت سے واپسی پر پاکستان میں شر پسندوں کی بھی تربیت کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں