بدھ, جولائی 3, 2024
اشتہار

خطرناک قیدیوں کے فرار کے بعد راولاکوٹ جیل کی سیکیورٹی کے حوالے سے اہم انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

راولاکوٹ: آزاد کشمیر کے راولاکوٹ جیل کی غیر تسلی بخش سیکیورٹی پر 30 مئی کو لکھا گیا ایک خط سامنے آ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تیس مئی کو راولاکوٹ جیل کی غیر تسلی بخش سیکیورٹی کے حوالے سے محکمہ داخلہ کی جانب سے ہائی کورٹ کو لکھے گئے ایک خط میں جیل سیکیورٹی کو انتہائی غیر محفوظ قرار دیا گیا تھا۔

خط میں کہا گیا تھا کہ جیل سیکیورٹی انتہائی غیر محفوظ، عمارت بوسیدہ اور پرانی ہے، دہشت گردی کے ملزمان غازی شہزاد، محمد ایاز، تیمور ممتاز جیل میں قید ہیں۔

- Advertisement -

خط میں لکھا گیا تھا کہ ان ملزمان کے خلاف راولپنڈی اور پلندری میں دہشت گردی کے مقدمات ہیں، جیل ایسے ملزمان کو رکھنے کے قابل نہیں ہے، یہ ملزمان شاطر، خطرناک اور ذہین ہیں جو بھاگنے کی منصوبہ بندی کر سکتے ہیں۔

خط کے مطابق جیل عمارت کے باہر کوئی حفاظتی دیوار بھی نہیں ہے، شہر کی مصروف ترین شاہراہ بھی جیل کے باہر سے گزرتی ہے۔

راولاکوٹ میں جیل سے سزائے موت کے 20 قیدی پولیس اہلکار کو یرغمال بنا کر فرار

یہ خط محکمہ داخلہ کی جانب سے آزاد کشمیر ہائی کورٹ کو لکھا گیا تھا، خط میں ملزمان کو کسی دوسری جیل میں منتقل کرنے کی بھی سفارش کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز راولاکوٹ شہر میں ڈسٹرکٹ جیل سے بیس قیدی پولیس اہلکار کو یرغمال بنا کر فرار ہو گئے تھے، فائرنگ کے تبادلے میں ایک قیدی ہلاک ہو گیا، فرار ہونے والوں میں انتہائی خطرناک قیدی بھی شامل ہیں، پولیس حکام کا کہنا تھا کہ مفرورملزمان میں زیادہ تر سزائے موت کے قیدی شامل ہیں، جنھیں دوبارہ پکڑنے کے لیے شہر کے اطراف ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں