راولپنڈی میں کھیلتے ہوئے ٹرنک میں بند ہونے سے تین کمسن بچے جاں بحق ہوگئے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق افسوسناک واقعہ راولپنڈی کے علاقے شاہ خالد خالونی میں پیش آیا جہاں تین کمسن بہن بھائی ٹرنک میں بند ہونے سے جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں دو بچیاں اور ایک دو سالہ بچہ شامل ہیں، تینوں بچوں کی میتیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔
ترجمان ریسکیو کے مطابق جاں بحق ہونے والے تینوں بچے بہن بھائی ہیں جن میں 2 سالہ زوہان، 6 سالہ سائرہ اور 7 سالہ فاریہ شامل ہیں۔
اہلخانہ کا بتانا ہے کہ تینوں بچے کھیلتے ہوئے ٹرنک میں بند ہوگئے تھے۔
حکام کے مطابق ابتدائی معلومات کے مطابق تینوں بچوں کی موت دم گھٹنے سے ہوئی۔