پیر, جنوری 20, 2025
اشتہار

بھائیوں نے بہن کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی میں بھائیوں نے معمولی تلخ کلامی پر بہن کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی کے علاقے شاہ پور سیداں میں بھائیوں نے بہن کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا، مقتولہ کی لاش ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردی گئی۔

مقتولہ کے شوہر کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز اس کی بیوی اور سالوں کے درمیان معمولی تلخ کلامی ہوئی تھی جس پر طیش میں آکر انہوں نے فائرنگ کردی۔

- Advertisement -

پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں ملزمان کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

مزید پڑھیں: ‌راولپنڈی میں‌ بھائی نے بہن کو قتل کردیا

واضح رہے کہ گزشتہ سال اگست میں راولپنڈی کے علاقے گلستان کالونی تھانہ سول لائنز کی حدود میں‌ بھائی نے طیش میں آکر 22 سالہ بہن کو قتل کردیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ مقتولہ کائنات کی والدہ نے دوسری شادی کرلی تھی، بیٹی ماں‌ سے ملنے گئی تھی، بھائی نے غصے میں‌ آکر بہن کو قتل کیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پشاور میں غیرت کے نام پر 16 سالہ لڑکی اور 20 سالہ لڑکے وقاص کو قتل کردیا گیا تھا، پولیس کا کہنا تھا کہ دونوں کو خاندان والوں نے ہی قتل کیا، پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں