راولپنڈی: شہر میں واقع گلریز کالونی کے قریب واقع پٹرول پمپ پر موجود ایک آئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی جس نے قریبی عمارت کو بھی لپیٹ میں لے لیا آگ لگنے سے چار منزلہ عمارت، بینک اور ہوٹل جل کر خاک ہوگئے،آگ ایک شخص کی جانب سے سگریٹ پھینکنے کے سبب لگی۔
اے آر وائی نیوز کے نمائندہ راولپنڈی بابر ملک نے بتایا کہ ٹینکر پٹرول پمپ پر کھڑا تھا کہ پٹرول کی منتقلی شروع اور اسی دوران اچانک انتہائی شدت کی آگ بھڑک اٹھی(ویڈیو دیکھیں)، آگ نے گیس پائپ لائن اور بجلی کے تاروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لےلیا اور اس کی شدت کے باعث قریبی عمارت بھی اس کی لپیٹ میں آگئی۔
آئل ٹینکر میں لگنے والی اس معمولی آگ کو فائر بریگیڈ کی ناقص کارروائی نے بڑی آگ میں تبدیل کردیا نتیجے میں چار منزلہ عمارت، بینک اور ہوٹل جل کر خاک ہوگئے
ریکسیو 1122 کی فائر بریگیڈ نے آگ بجھانے کی کوشش کی لیکن پٹرول بہت زیادہ مقدار تھا ، آگ پٹرول منتقلی کے دوران لگی ساتھ ہی ملحقہ عمارت بھی اس کی زد میں آئی، یہ پٹرول کی آگ تھی جسے کیمیکل کے ذریعے ہی بجھایا جاسکتا ہے تھا۔
ریکسیو 1122 امدادی ادارہ پٹرول پمپ اور کسی بھی عمارت کی تعمیر میں این او سی جاری کرتا ہے تاہم عینی شاہدین کا بیان ہے کہ یہ بے احتیاطی ایک شخص کی جانب سےہوئی جس نے جلتا ہو سگریٹ زمین پر پھینکا جس کے سبب آگ لگی۔
اتنے بڑے پیمانے پر لگی ہوئی آگ کو اگرفوری طور پو روک لیا گیا ہوتا تو نقصان سے بچا جاسکتا تھا لیکن آگ پھیل گئی۔
اطلاعات کے مطابق متاثرہ عمارت رہائشی تھی جس میں کچھ دفاتر بھی واقع تھے جن میں بینک اور ہوٹل بھی شامل ہیں، فائر بریگیڈ نے آگ لگتے ہی عمارت خالی کرالی تھی تاہم عمارت، بینک اور ہوٹل جل کر خاک ہوگئے جس کے نتیجے میں کروڑوں روپے کی املاک جل گئی۔