جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

راولپنڈی میں 24 گھنٹوں کے دوران فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق، 6 زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی میں 24 گھنٹوں کے دوران فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق راولپنڈی میں 24گھنٹوں کے دوران فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوئے ہیں،  تھانہ گوجر خان کی حدود میں 2 افراد قتل جبکہ ایک راہ گیر زخمی ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ نیو ٹاؤن اور تھانہ بنی کی حدود میں فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہوگئے، فائرنگ سے زخمی احمد بلال زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ پٹرول پمپ کے قریب ہوئی ہے، ویسٹریج پولیس موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے، زخمیوں کی شناخت عمر آصف، سہیل اکرام کے نام سے ہوئی ہے، جھگڑا لین دین پر ہوا حملہ اور اور وجوہات بارے تفصیلات لی جا رہی ہیں۔

سالے کی فائرنگ سے بہنوئی جاں بحق، 2 بھائی شدید زخمی

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں