راولپنڈی میں غیرملکی فوڈ چین پر حملہ کرنے والے ملزمان نے معافی مانگ لی۔
سول جج راولپنڈی کی عدالت نے فوڈ پر چین پر حملہ کرنے والے 6 ملزمان کی ضمانت منظور کرلی، ہر ملزم کو 25 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا گیا۔
ملزمان کے خلاف غیرملکی فوڈ پر حملے کا مقدمہ تھانہ وارث خان میں درج ہے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ملزمان نے کہا کہ ہم سے غلطی ہوگئی ان فوڈ چینز میں ہمارے ہی لوگ کام کرتے ہیں معافی مانگتے ہیں آئندہ ایسا نہیں ہوگا۔
ملزمان کا کہنا ہے کہ غلطی پر شرمندہ ہیں، بہکاوے میں آگئے تھے آئندہ ایسا نہیں ہوگا۔
ملزمان نے اپنے مؤقف میں کہا کہ سوشل میڈیا پر مشہور ہونے کے لیے یہ سب کیا، اپنے عمل پر افسوس ہے، کوئی شخص بھی ایسا کام نہ کرے جس سے رسوائی ہو، ہمارے ایسے عمل سے ملک کی بدنامی ہوئی، ہم نے کسی کے کہنے پر ایسا نہیں کیا۔
یاد رہے کہ راولپنڈی میں ملزمان نے بین الاقوامی فوڈ چین میں ہنگامہ آرائی اور خواتین کو ہراساں کیا تھا۔