پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

راولپنڈی : شادی کے گھر میں آتشزدگی: پانچ خواتین جل کر جاں بحق، تین زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : گھر میں آگ لگنے سے دلہن سمیت پانچ خواتین جل کر جاں بحق اور تین زخمی ہوگئیں، گیس سلینڈر سے لگنے والی آگ کے شعلوں نے پورے گھر کو لپیٹ میں لے لیا، شیخ رشید نے جائے وقوعہ پر جا کر اہل خانہ سے تعزیت کی۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن سکستھ روڈ میں خوشیوں کا گھرماتم کدہ بن گیا,گھر میں زیر استعمال گیس سلنڈر زردار دھماکے سے پھٹ گیا۔

جس کے بعد گھر میں آگ لگ گئی، دیکھتے ہی دیکھتے شعلوں نے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے نتیجے میں پانچ خواتین جل کر جاں بحق ہوگئیں۔

واقعے میں تین افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں، ہلاک ہونے والوں میں ایک لڑکی 24سالہ ثناء طارق بھی شامل ہے، جس کی شادی دو روز بعد ہونا تھی، آتشزدگی سے گھر میں رکھا جہیز کا سامان بھی جل کر خاکستر ہوگیا۔

اہل محلہ کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملنے کے کافی دیر بعد  پولیس اور فائر بریگیڈ کا عملہ پہنچا، فائربریگیڈ اورریسکیو اہلکاروں نے آگ بجھانے کے ساتھ امدادی کارروائیوں کا آغازکیا۔

بدقسمتی سے فائر بریگیڈ کی گاڑیوں میں پانی کم تھا جس کے باعث آگ پر بروقت قابو نہ پایا جا سکا، ریسکیو حکام کے مطابق آگ لگنے وجہ تاحال سامنے نہیں آئی ہے، پولیس نے ہلاک ہونے والوں کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا، قانونی کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کی جائیں گی۔

بعد ازاں وزیر ریلوےشیخ رشید نے متاثرہ خاندان کے گھرجاکر اہل خانہ سےاظہار تعزیت کیا، ان کا کہنا تھا کہ گھرمیں لکڑی کا کام ہورہا تھا، گیس سلنڈرپھٹنے سےدھماکا ہوا، انہوں نے کہا کہ فائربریگیڈ کی گاڑیوں میں پانی نہ ہونا افسوسناک بات ہے، امدادی کارروائیوں میں کوتاہی پرریسکیو اہلکاروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں