منگل, فروری 4, 2025
اشتہار

راولپنڈی : اسکوٹی سمیت برساتی نالے میں ڈوبنے والی لڑکی کی تلاش

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں اسکوٹی سمیت برساتی نالے میں ڈوبنے والی لڑکی کی تلاش جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد میں علی الصبح سے بارش کا سلسلہ جاری ہے ، بارش کے دوران راولپنڈی کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے فیز ایٹ میں لڑکی اسکوٹی سمیت برساتی نالےمیں گرگئی۔

ڈوبنےوالی لڑکی کی تلاش کے لئےامدادی آپریشن جاری ہے، ریسکیو حکام کا کہنا ہے لڑکی اسکوٹی چلاتے ہوئے برساتی نالے میں گری، لڑکی کی تلاش کے آپریشن میں ماہر غوطہ خور بھی شامل ہیں۔

ریسکیوراولپنڈی نے دریائے سواں میں بھی امدادی آپریشن شروع کرنے کافیصلہ کیا ہے تاہم برساتی نالےمیں ڈوبنےوالی لڑکی کاتاحال کچھ پتہ نہ چل سکا۔

دوسری جانب واسا راولپنڈی کو ہائی الرٹ کرتے ہوئے رین ایمرجنسی نافذکردی گئی ہے، ترجمان واسا منیجنگ ڈائریکٹر واسا محمد سلیم اشرف کا کہنا ہے کہ نکاسی آب کیلئے ہیوی مشیبنری و عملہ نشیبی علاقوں میں تعینات کیاگیاہے۔ نالہ لئی کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے تاہم ابھی نالہ لئی میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔

نالہ میں کٹاریاں کے مقام پر 6 فٹ جبکہ گوالمنڈی پل پر 5 فٹ ہے، محکمہ موسمیات کے بوکڑہ کے مقام پر 28 ملی میٹر جبکہ کچہری واٹر گیج کے مطابق 19 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے تاہم کسی بھی قسم کی ایمرجنسی صورتحال سے نپٹنے کیلئے تیار ہیں.

اہم ترین

مزید خبریں