راولپنڈی کے تھانہ نصیر آباد کی حدود میں شوہر نے تشدد کر کے بیوی کو قتل کر دیا۔
تفصیلات کے راولپنڈی کے تھانہ نصیر آباد کی حدود میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں شوہر نے بیوی کو قتل کردیا، اس واقعے کے بعد پولیس نے مقتولہ کے والد کی درخواست پر شوہر کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔
مقتولہ کے والد نے پولیس کو بتایا کہ بیٹی کی 4 سال قبل بھانجے عبدالسلام سے شادی ہوئی جو دبئی میں کام کرتا ہے، بھانجا 4 ماہ سے گھر آیا ہوا ہے۔
والد کا کہنا تھاکہ میری بیٹی نے فون پر شوہر کے تشدد کا بتاتا تھا، بیٹی نے فون کی اور کہا کہ شوہر تشدد کررہا ہے، جب میں بھائی کے ساتھ اسکے گھر پہنچا تو لاش پڑی ہوئی تھی۔
والد نے پولیس کو بتایا کہ بیٹی کے جسم پر تشدد اور گلے میں پھندے کے نشان تھے، لاش کے قریب چوڑیاں بھی ٹوٹی ہوئی پڑی تھیں، میری بیٹی کو قتل کیا گیا۔