راولپنڈی : گھریلو ملازمہ کے تشدد سے جاں بحق ہونے کے واقعے کی ابتدائی تحقیقات میں اہم انکشاف سامنے آیا۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں تھانہ بنی کی حدود میں گھریلوملازمہ کے تشدد سے جاں بحق ہونے کے واقعے میں درج اقدام قتل کی ایف آئی آر میں قتل کی دفعات شامل کرلی گئیں۔
ابتدائی تحقیقات میں بتایا کہ بچی کومیاں بیوی 15 دن تک مسلسل تشدد کا نشانہ بناتے رہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا ہے اور ورثا میت لیکر سرگودھا روانہ ہوگئے ہیں۔
اقرا کے جسم کے مختلف حصوں پر گہرے زخموں کے نشانات موجود ہیں تاہم گرفتار ملزمان کو کل جسمانی ریمانڈ کے لیے پیش کیا جائے گا۔
خیال رہے مالکان کے تشدد سے شدید زخمی تیرہ سالہ ملازمہ سالہ اقرااسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئی ہے۔
اقراکوتشویشناک حالت میں ہولی فیملی اسپتال منتقل کیاگیاتھا،گھریلوملازمہ پر اصغر مال کے رہائشی ملزم راشدشفیق اور اہلیہ ثنا نے تشدد کیا تھا تاہم پولیس ملزم راشدشفیق اوراہلیہ ثنا کو گرفتار کرلیا ہے