راولپنڈی: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے والدین کو جلا کر قتل کرنے والے بیٹے کو 2 بار عمر قید کی سزا سنادی۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی مقامی عدالت نے گھریلو رنجش پر والدین کو جلا کر قتل کرنے والے بیٹے کو 2 بار عمر قید کی سزا سنادی۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فرحت جبین رانا نے مقدمے کا فیصلہ سنایا ، عدالت نے مجرم محمد وسیم کو 6 لاکھ روپے ہر جانے کی سزا بھی سنائی، جس کی شناخت محمد وسیم کے نام سے ہوئی ہے۔
گھریلو جھگڑے پر وسیم نے اپنے والدین کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی تھی، اس کے خلاف 2022 میں دھمیال تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
یاد رہے گزشتہ سال عارف والا میں تھانہ رنگ شاہ کی حدود میں جائیداد کے تنازع پر ایک شخص نے اپنے نابینا باپ کو قتل کر دیا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے اپنے والد کو تیز دھار ہتھیار سے قتل کیا تاہم پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا تھا۔
نومبر 2024 میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں حیدرآباد تھل کے نواحی علاقے میں ایک بدقسمت بیٹے نے خاندانی تنازع پر اپنی ماں کو کلہاڑی کے وار کر کے قتل کر دیا تھا۔