آئی سی سی کے میچ ریفریوں کے ایلیٹ پینل نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی پچ کو ’اوسط سے کم ‘ معیار کی قرار دیدیا۔
تفصیلاے کے مطابق آئی سی سی کے میچ ریفریوں کے ایلیٹ پینل کی اینڈی پائیکرافٹ نے پاکستان اوت انگلینڈ کے درمیان ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں استعمال ہونے والی راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی پچ کو اوسط سے کم معیار کی پچ قرار دیا ہے۔
اس کے علاوہ میدان کو آئی سی سی کی پچ اینڈ آؤٹ فیلڈ مانیٹرنگ پراسس کی جانب سے ایک منفی پوائنٹ (ڈی میرٹ پوائنٹ) دیا گیا ہے۔
آئی سی سی نے بتایا کہ راولپنڈی اسٹیڈیم کے 2 ڈی میرٹ پوائنٹس ہوگئے، یہ دوسرا منفی پوائنٹ ہے، پہلا منفی پوائنٹ مارچ مین آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان ہونے والے ٹیسٹ میچ کے بعد دیا گیا تھا، اس وقت بھی پچ کو اوسط سے کم قرار دیا گیا تھا۔
اینڈی پائیکرافٹ نے کہا کہ ’راولپندی کی پچ فلیٹ تھی جس سے کسی قسم کے بولر کو کوئی مدد نہیں ملی، اسی وجہ سے بیٹرز نے تیزی سے رنز بنائے اور دونوں ٹیموں نے بڑا اسکور کیا، میچ کے دوران پچ کی حالت میں بھی کوئی تبدیلی نظر نہیں آئی۔
آئی سی سی کا کہنا تھا کہ چونکہ پچ بولرز کے لیے سازگار نہیں تھی اس لیے رہنماؤں نے اصولوں سے مطابق پچ کو غیر معیاری سے کم قرار دیا۔
واضح رہے کہ پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف جاری تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے ابتدائی دونوں میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔