راولپنڈی : پولیس نے خود کو طالبان ظاہر کر کے بھتہ مانگنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان نے شہری سے کال اورمیسجز کرکے 50لاکھ روپے بھتہ مانگا تھا۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس نے خود کو طالبان ظاہر کر کے بھتہ مانگنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے شہری کے گھر کےگیٹ پر فائرنگ کی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں جبکہ کال اورمیسجز کرکے 50لاکھ روپے بھتہ مانگا۔
حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان کے زیر استعمال موٹرسائیکل، موبائل فونز اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔
اس سے قبل راولپنڈی کے علاقے نیو ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے تاجر سے 25 تولے طلائی زیورات اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا تھا۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ راولپنڈی، کراچی لاہور اور ملک کے دیگر حصوں میں ڈکیتی اور چوری جیسے اسٹریٹ کرائمز میں اضافہ ہوا ہے۔
پولیس کے اعداد و شمار کے مطابق اسٹریٹ کرائم کی شرح میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے اور روزانہ 100 سے زائد ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں رپورٹ ہو رہی ہیں۔