منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

راولپنڈی: مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک، 2 فرار

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دو فرار ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ پیر ودھائی کے علاقے میں رات گئے موٹر سائیکل سوار 3 ڈاکؤوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی، فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دو ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔

  پولیس ترجمان کے مطابق ہلاک ڈاکو سے پسٹل اور موٹر سائیکل برآمد ہواہے، ڈاکؤوں سے برآمد موٹر سائیکل اسی ماہ نیوٹاؤن کے علاقہ میں شہری سے گن پوائنٹ پر چھینا گیا تھا، ملزمان کی فائرنگ سے گولی کانسٹیبل اکرم خان کو بھی لگی جو بلٹ پروف جیکٹ کی وجہ سے محفوظ رہے۔

 پولیس ٹیم ڈھوک نجو پل پر موجود تھی اسی دوران موٹر سائیکل کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی۔

واقعہ کی اطلاع پر سینئر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے، فرار ڈاکؤوں کی گرفتاری کے لئے تلاش جاری ہے، ہلاک ڈاکو کی نعش کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں