جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

راولپنڈی رنگ روڑ اسکینڈل میں اہم پیش رفت

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: اینٹی کرپشن نے راولپنڈی رنگ روڑاسکینڈل میں سابق ڈی جی آرڈی اےعمارہ خان اور چیف انجینئرعامررشید کوآج طلب کرلیا، دونوں افسران سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی رنگ روڑاسکینڈل میں اہم پیش رفت سامنے آئی، اینٹی کرپشن نے سابق ڈی جی آرڈی اےعمارہ خان اور چیف انجینئر عامر رشید  کو آج طلب کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نقشےکی منظوری، روٹ اورجگہ کےتعین سےمتعلق پوچھ گچھ کی جائے گی اور دونوں افسران کوسوالنامہ فراہم کیا جائے گا۔

- Advertisement -

حکام نے کہا ہے کہ راولپنڈی رنگ روڈانکوائری ٹیم قانونی، تکنیکی،معاشی ماہرین پرمشتمل ہے، انکوائری ٹیم اسکینڈل کےتمام اہم پہلوؤں سے تفتیش کر رہی ہے، مکمل تحقیقات کے بعد اسکینڈل کے تمام حقائق قوم کے سامنے رکھےجائیں گے۔

یاد رہے راولپنڈی رنگ روڈ انکوائری میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا تھا، انکوائری میں بتایا گیا کہ سابق کمشنر محمد محمود نے رنگ روڈ کی سمت میں غیر قانونی تبدیلی کرائی اور کنسلٹنٹس کی ملی بھگت کے ساتھ رنگ روڈ کی سمت تبدیلی کے لیے غیر قانونی طور پر بولیوں کا اشتہار دیا ، محمد محمود، سابق ایل اے سی وسیم تابش، سابق افسر عبداللہ بے قاعدگیوں میں ملوث پائے گئے۔

مزید پڑھیں: رنگ روڈ اسکینڈل، فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ مکمل، پبلک کرنے کی منظوری

ذرائع کا کہنا تھا کہ تینوں مجاز افسران نے اختیارات سے تجاوز کیا اور فنڈز میں خوردبرد کی، رنگ روڈ میں بے قاعدگیوں کا مقصد رینٹل سنڈیکیٹ کو فائدہ پہنچانا تھا، تینوں افسران نے رینٹل کا اپنا سنڈیکیٹ بھی بنا رکھا تھا، ملزمان نے رنگ روڈ منصوبے کی آڑ میں رئیل اسٹیٹ کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ کرایا جبکہ ملزمان کے ساتھ موجودہ اور سابق سرکاری افسران بھی ملوث نکلے۔

ذرائع کے مطابق کہ تینوں افسران کے خلاف کارروائی کے لیے کیس قومی احتساب بیورو (نیب) کو بھیج دیا گیا ہے، نیب منصوبے میں 2 ارب 30 کروڑ کے گھپلوں کی انکوائری کرے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں