راولپنڈی : نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں چور آسٹریلیا میں مقیم خاندان کے گھر کا صفایا کرگئے اور گھر سے زیورات، غیر ملکی کرنسی و دیگرسامان لوٹ لیا۔
راولپنڈی میں تھانہ روات کے علاقے میں واقع کے گھر میں چوری کی واردات ہوئی، چور گھر سے زیورات، غیر ملکی کرنسی و دیگرسامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔
پولیس نے بتایا کہ اہل خانہ کی عدم موجودگی پر نامعلوم چور گھر گھس گئے اور گھنٹوں تک لوٹ مار کی، ملزم گھر سے ملکی غیر ملکی کرنسی طلائی زیورات لیپ ٹاپ اور دیگر ق الیکٹرانک کا قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوئے۔
مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی ہیں علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سے بھی ملزمان کی شناخت شروع کر دی گئی ہے، نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں واقع گھر کے مقیم بیرون ملک مقیم ہیں۔
مزید پڑھیں : چور گھر سے 38 لاکھ روپے اور 30 تولے سونا لے اڑے
گذشتہ ہفتے راولپنڈی میں افشاں کالونی میں گھر میں چوری کی واردات ہوئی تھی، جہاں تالا توڑ کر چور گھر میں داخل ہوئے اور نقدی اور زیورات لیکر فرار ہوگئے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو مین گیٹ کا تالہ توڑتے دیکھا جاسکتا تھا کہ گھر میں واردات کے بعد موٹر سائیکل سوار ملزمان باآسانی فرار ہوئے۔
متاثرہ افراد کا کہنا تھا کہ چور گھر سے 38 لاکھ روپے اور 30 تولے زیورات لیکرفرار ہوئے، واردات صبح ہوئی،اطلاع کےباوجودپولیس شام کوجائے وقوعہ پہنچی۔