بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

تعلیمی ادارے کل بند رکھنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کی وجہ سے راولپنڈی میں ضلعی انتظامیہ نے کل تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ ضلع میں صورتحال کے پیش نظر تعلیمی ادارے کل بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ڈپی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں کل بھی تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر راولپنڈی اور اسلام آباد میں گزشتہ روز بھی تمام تعلیمی ادارے بند رکھنےکا اعلان کیا گیا تھا۔

ترجمان ضلعی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ موجودہ صورتحال کے پیش نظرکیا گیا ہے۔

ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق حکم نامےکا اطلاق اسلام آبادکے تمام تعلیمی اداروں پرہوگا۔

 راولپنڈی کے بھی تمام تعلیمی اداروں کو گزشتہ روز بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں