راولپنڈی: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کا دوسرا روز بارش اور خراب موسم کی نذر ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز خراب موسم کے باعث صرف 18.2 اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا۔
سری لنکا نے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز 202 رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ سے کیا تو بارش کی مداخلت کے باعث تین گھنٹے میچ نہ ہوسکا، بارش کے وقفے کے بعد دوسرے سیشن میں شاہین آفریدی نے نیروشن ڈک ویلاکو 33 رنز پر پویلین روانہ کیا۔
Stumps Day Two:
🇱🇰 263-6.
Scorecard: https://t.co/DT67QDtD80 #PAKvSLhttps://t.co/ncpwRcF1O8 pic.twitter.com/fRNUNqjbIe
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 12, 2019
میچ جلد ختم ہوا تو سری لنکا نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 263 رنز بنالیے تھے، ڈی سلوا 72 اور پریرا 2 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔
مزید پڑھیں: پہلا ٹیسٹ، سری لنکا نے پاکستان کے خلاف 5 وکٹوں پر 202 رنز بنالیے
پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی اور نسیم شاہ نے دو، دو وکٹیں حاصل کی ہیں، عثمان شنواری اور محمد عباس کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔
ٹیسٹ میچ کے تیسرے اور چوتھے روز بھی میچ بارش سے متاثر ہونے کا امکان ہے۔
گزشتہ روز سری لنکا کی پہلی وکٹ 96 رنز پر گری جب کرونا رتنے 59 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے، فرنینڈو کو 40 رنز پر نسیم شاہ نے پویلین کی راہ دکھائی۔
مینڈس 10 رنز بنا کر عثمان شنواری کا نشانہ بنے، اینجلو میتھیوز 31 رنز بنا کر نسیم شاہ کا شکار بنے، ڈنیش چندی مل 2 رنز بنا کر محمد عباس کی گیند پر بولڈ ہوئے۔