راولپنڈی ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل،انگلینڈ کو جیت کے لئے 8 وکٹ درکا جبکہ پاکستان کو 263 رنز بنانے ہونگے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری راولپنڈی ٹیسٹ کے چوتھے روز کا کھیل ختم ہوگیا ہے، پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں دو وکٹوں پر 80 رنز بنالئے ،امام الحق 43 اور سعود شکیل 24 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہے۔
قومی ٹیم کو کھیل کے آخری روز جیت کے لیے 263 رنز درکار ہیں جبکہ انگلینڈ کو فتح کے لئے 8 وکٹوں کی ضرورت ہے۔
اس سے قبل انگلش ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 264 رنز بناکر ڈیکلئر کردی تھی اورپاکستان جو جیت کے لئے 343 رنز کا ہدف دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنڈی ٹیسٹ، انگلینڈ کا پاکستان کو جیت کیلیے 343 رنز کا ہدف
انگلینڈ کی جانب سے ہیری بروک ٹیسٹ کی دوسری اننگ میں اپنی دوسری سنچری کرنے سے محروم رہے اور 87 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جوئے روٹ 73 اور کرولے نے 50 رنز کی اننگز کھیلی۔
پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ، محمد علی، زاہد حسین نے دو، 2 وکٹیں حاصل کیں جب کہ آغا سلمان نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔