راولپنڈی : افشاں کالونی میں گھر سے 38 لاکھ روپے اور 30 تولے سونا لوٹ کر فرار ہوگئے ، پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لے رہے ہیں اور تحقیقات جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں افشاں کالونی میں گھر میں چوری کی واردات ہوئی، جہاں تالا توڑ کر چور گھر میں داخل ہوئے اور نقدی اور زیورات لیکر فرار ہوگئے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو مین گیٹ کا تالہ توڑتے دیکھا جاسکتا ہے اور گھر میں واردات کے بعد موٹر سائیکل سوار ملزمان باآسانی فرار ہوئے۔
متاثرہ افراد کا کہنا ہے کہ چور گھر سے 38 لاکھ روپے اور 30 تولے زیورات لیکرفرار ہوئے، واردات صبح ہوئی،اطلاع کےباوجودپولیس شام کوجائے وقوعہ پہنچی۔
پولیس نے کہا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کاجائزہ لےرہےہیں،تحقیقات جاری ہیں۔
مزید پڑھیں : نامعلوم چور گھر کے تالے توڑ کر 45 تولے سونا، ڈائمنڈ سیٹ اور ہزاروں ڈالرز لے اڑے
یاد رہے راولپنڈی میں تھانہ روات کے علاقے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں چوری کی بڑی واردات ہوئی تھی ، جس میں نامعلوم چور گھر سے 45 تولے طلائی زیورات اور ڈائمنڈ سیٹ، 10 ہزار ڈالرز اور 2300 ہزار سری لنکن کرنسی لے کر فرار ہوگئے تھے۔