راولپنڈی :اڈیالہ روڈ گورکھ پور میں میاں بیوی اور ان کے چار سالہ بچے کو بے دردی سے قتل کردیا گیا،نامعلوم ملزمان لاشیں گورکھ پل کے نیچے پھینک کر فرارہوگئے.
تفصیلات کے مطابق مقتولین کی شناخت نہیں ہوپارہی ہے،لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹڑ اسپتال منتقل کردی گئی ہے،جائے وقوعہ سے پولیس کو ایک موٹرسائیکل بھی ملی ہے.
پولیس کے مطابق موٹرسائیکل کے انجن اور چیسس نمبر سے مقتولین کے ورثا اور ان کے شناخت میں مدد مل سکتی ہے،ابتدائی تحقیقات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ غیرت کے نام پر قتل جیسی واردات لگ رہا ہے.
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ یا مقتول کی شناخت ہونے کے بعدتحقیقات کا دائرہ کار بڑھایا جا سکےگا.