راولپنڈی : پولیس نے 4 سالہ سوتیلے بیٹے کو قتل کرنیوالی ملزمہ سمیت 21 ملزمان کو گرفتار کرلیا، جس میں ملزمان میں منشیات فروش اور پتنگ فروش شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہے، کارروائیوں میں 4 سالہ سوتیلے بیٹے کو قتل کرنیوالی ملزمہ سمیت 21 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ کارروائی کے دوران موٹر سائیکل اور دیگر چوری کی وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان کو بھی گرفتار کرکے ملزمان سے سوزوکی پک اپ، موٹر سائیکل، 2 موبائل فون اور 61 ہزار نقدی برآمد کرلی۔
پولیس نے 6 منشیات فروشوں کو بھی گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے ساڑھے 4 کلو سے زائد چرس اور 18 لیٹر شراب برآمد کی۔
حکام کا کہنا تھا کہ کارروائیوں میں ناجائز اسلحہ رکھنے والے 10ملزمان سمیت پتنگ فروش کو بھی گرفتار کیا ، جس سے 500 سے زائد پتنگیں برآمد ہوئی۔