راولپنڈی : معمولی تلخ کلامی پر 18 سالہ نوجوان کو قتل کردیا گیا، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے تھانہ نصیر آباد کی حدود میں معمولی تلخ کلامی پر 18سالہ نوجوان محمد علی قتل ہوگیا۔
نامعلوم افراد نے 18 سالہ نوجوان محمد علی کو گھر کے باہر چھریوں کے وار کر کے قتل کیا گیا، مقتول کے بھائی کا کہنا ہے کہ حبیب الرحمٰن اور چار نا معلوم افراد نے گھر کے باہر میرے بھائی سے جھگڑنا شروع کر دیا اور چھریوں کے وار کے بعد چاروں افراد فرار ہوئے۔
- Advertisement -
اسپتال لے جاتے ہوئے محمد علی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا، محمد علی کی لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے