اشتہار

سب کاایک جیسا احتساب ہوگاتوہی قانون کی بالادستی ہوگی،رضاربانی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد:چیئرمین سینیٹ رضاربانی کا کہنا ہے کہ سب کاایک جیسا احتساب ہوگاتوہی قانون کی بالادستی ہوگی، آئین کی بالادستی کیلئےقربانیاں دینےوالوں کیلئےکچھ نہیں کیاگیا، قومیں اپنےہیروز کی عزت سے ہی بنتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ رضاربانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئین کی بالادستی کیلئےقربانیاں دینےوالوں کیلئےکچھ نہیں کیاگیا، قومیں اپنے ہیروز کی عزت سے ہی بنتی ہیں۔

رضاربانی کا کہنا تھا کہ صحافیوں کی قربانیاں نہ ہوتیں توشایدریاست بکھر چکی ہوتی، ادارےکمزور،سیاست افراتفری کاشکار ہو تو صحافیوں کا کردار سامنے آتا ہے۔

- Advertisement -

فیض آباد دھرنے کے حوالے سے چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ 14دن سے ریاست بے بس ہے، کسی کے کان پرجوں تک نہیں رینگ رہی ، وفاق بچےگاتوہماری سیاست بھی ہوگی ، جنگجو معاشرے کو کنٹرول کریں گے تو کچھ نہیں بچے گا۔

انکا کہنا تھا کہ آج پاکستان کی سیاست پرحاوی ہونےکی کوشش ہورہی ہے، اشرافیہ اورعام آدمی پر قانون کےاطلاق کےالگ الگ طریقے ہیں۔

رضاربانی نے کہا کہ سب کا ایک جیسا احتساب ہوگا تو ہی قانون کی بالادستی ہوگی، پاکستان کوفلاحی ریاست بنانے کیلئے جدوجہد کی، آئندہ بھی کرینگے۔


مزید پڑھیں :  سیاست میں ایسی زبان استعمال ہو رہی ہے جو پہلے کبھی نہیں ہوئی، رضا ربانی


یاد رہے چند روز قبل چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کا کہنا تھا کہ آج کل سیاست میں جیس طرح کی زبان استعمال ہو رہی ہے ایسا طرز کلام میں نے اپنی پوری سیاسی جدوجہد میں نہیں سنا جب کہ لوگ اس وقت بھی سخت اختلافات رکھا کرتے تھے۔

انکا کہنا تھا کہ وفاق مشکل میں پھنس چکا ہے جسے سیاسی جماعتوں کےعلاوہ کوئی بھی اس دلدل سے نہیں نکال سکتا چنانچہ سیاسی جماعتوں اور وفاق کے درمیان رابطہ مزید مضبوط اور مربوط ہونا چاہیئے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں