اسلام آباد : سابق چیئرمین سینیٹ رضاربانی نے اے آر وائی کا این او سی منسوخ کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت کو فیصلے پر نظر ثانی کا مشورہ دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق چیئرمین سینیٹ رضاربانی نے اے آر وائی کے این اوسی کی منسوخی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا اقدام آزاد و خودمختار میڈیا کے تصور کی خلاف ورزی ہے۔
اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر
سینیٹررضا ربانی کا کہنا تھا کہ اقدام کا معاشی بحران میں کام کرنےوالےصحافیوں پرمنفی اثر پڑے گا۔
سابق چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی ہوئی ہے تو قانون کے تحت دیگر حل موجود ہیں ، ایسے سخت اقدامات ناجائز ہیں۔
رضا ربانی کا کہنا تھا کہ حکومت کو ایسے اقدام پرنظر ثانی کا بہترمشورہ دوں گا۔
یاد رہے گذشتہ روز وزارت داخلہ نے اے آر وائی نیوز کا نامور نشریاتی ادارے ’اے آر وائی نیوز‘ کا نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ (این او سی) منسوخ کردیا تھا۔
نوٹیفیکیشن میں کہا گیا تھا کہ ’ایجنسیوں کی جانب سے ناسازگار رپورٹ کی بنیاد پر اے آر وائی (کمیونیکیشنز پرائیویٹ لمیٹڈ) نیوز کو جاری کیا جانے والا این او سی اگلے احکامات آنے تک فوری طور پر منسوخ کیا جا رہا ہے‘ جس پر فوری طور پر عمل درآمد کیا جائے گا۔