اسلام آباد: سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ اگر پاکستان پر جنگ مسلط کی گئی، توپوری قوم دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیواربن کرکھڑی ہوگی.
پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ بھارتی آرمی چیف کے بیان کی شدیدمذمت کرتا ہوں، یہ کسی صورت قابل قبول نہیں.
رضاربانی نے کہا کہ عوام اور پاک فوج بھارت کی گیڈر بھبکیوں میں آنےوالے نہیں، جنگ ہوئی، توپوری قوم سیسہ پلائی دیواربن جائے گی.
انھوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہا ہے.
مزید پڑھیں: ہمیں ایک اورسرجیکل اسٹرائیک کی ضرورت ہے ،بھارتی آرمی چیف کی پھرہرزہ سرائی
رضا ربانی نے کہا کہ کسی کو بھی یہ علم نہیں کہ بھارت کا پاکستان سے متعلق موقف کیا ہے. انھوں نے سوال کیا کہ کیا ان حالات میں بھارت سے مذاکرات کی بات کرنا کیادرست ہوگا.
واضح رہے کہ بھارتی آرمی چیف نے گذشتہ دنوں پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان سے بدلہ لینے کا وقت آگیا ہے.
بعد ازاں جنرل بپن راوت نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایک اورسرجیکل اسٹرائیک کی ضرورت ہے، جس کی تفصیل نہیں بتا سکتا، پاکستان کو معمول کے تعلقات کے لئے اقدامات کرنا ہوں گے۔