اسلام آباد : بھارتی وفد کی بھرپور کوشش کے باوجود پاکستانی امیدوار رضا ربانی کو تین سال کیلئے انٹر پارلیمانی یونین کی مجلس عاملہ کا ممبر منتخب کرلیا گیا، پاکستان نے گروپ میں فوری خفیہ الیکشن کا مطالبہ کیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق پارلیمانی سفارتکاری کے میدان میں پاکستان کی شاندار فتح حاصل ہوئی اور بھارتی وفد کی بھرپور کوشش کے باوجود پاکستانی امیدوار کامیاب ہوگیا۔
انٹرپارلیمانی یونین کی ایک سو اکتیسویں جنرل اسمبلی کا اجلاس سربیا کے دارلحکومت بلغراد میں جاری ہے، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی قیادت میں پاکستانی پارلیمانی وفد شریک انٹرپارلیمانی یونین کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کر رہا ہے۔
اسپیکر اسد قیصر بین القوامی پارلیمانی تنظیم آئی پی یو کی ایشیا پیسیفک گروپ کے موجودہ چیئرمین ہیں اور پاکستان نے گروپ میں فوری خفیہ الیکشن کا مطالبہ کیا تھا۔
بھارتی وفد نے انتخابات موخر کروانے کی بھرپور کوشش کی تاہم بھارتی چال کو چونتیس رکنی ایشیا پیسیفک گروپ کے کسی بھی رکن کی جانب سے پذیرائی نہ مل سکی۔
ہاریقینی دیکھتے ہوئے بھارت نے امیدوار شسی تہور کا نام واپس لیکر شکست مان لی، بھارتی امیدوارکی دستبرداری پرررضاربانی بلامقابلہ منتخب کرلیا گیا۔
اعلامیہ کے مطابق رضاربانی تین سال کیلئے انٹر پارلیمانی یونین کی مجلس عاملہ کے ممبر منتخب ہوگئے ہیں جبکہ جبکہ ایشیا پیسیفک گروپ نے سینٹر شیری رحمان کو کمیٹی برائے پائیدار ترقی، مالیات اور تجارت کا رکن بھی منتخب کیا۔