کراچی: سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ پچھلے چند ماہ میں مسلم ممالک کے رویے میں واضح تبدیلی نظر آرہی ہے.
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نے مشرق وسطی کی صورت حال پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے رویے میں تبدیلی آئی ہے، سعودی ولی عہد نے کہا ہے کہ فلسطینی ٹرمپ فارمولا قبول کریں یا منہ بند کریں.
[bs-quote quote=”سعودی عرب کے رویے میں تبدیلی آئی ہے، سعودی ولی عہد نے کہا ہے کہ فلسطینی ٹرمپ فارمولا قبول کریں یا منہ بند کریں” style=”style-2″ align=”left” author_name=”رضا ربانی”][/bs-quote]
رضاربانی نے کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے فلسطین کوشٹ اپ کہا جارہا ہے، خلیجی ممالک اسرائیل کے ساتھ تعلقات بڑھاتے جارہے ہیں.
انھوں نے کہا کہ سعودی عرب اور خلیجی ممالک کی مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین میں دلچسپی کا عقدہ کھل گیا، واضح ہورہا ہے کہ ایک نیا گٹھ جوڑ معرض وجود میں آرہا ہے، وہ گٹھ جوڑ تل ابیب، واشنگٹن اورنئی دہلی کا ہے. ہمیں چوکنا رہتے ہوئے اس گٹھ جوڑ پرنظر رکھنی ہے، سارے فساد کی جڑ اسرائیل ہے، ہمیں سازشوں سے باخبر رہنا ہوگا.
رہنما پیپلزپارٹی میاں رضاربانی نے سوال کیا کہ فلسطین اورکشمیر کے لیے مسلم ممالک نے کس موقع پر آواز اٹھائی. امریکا نے ایران کے ساتھ تاریخ میں پہلی بارکثیرالملکی معاہدہ کیا تھا، اسرائیلی ذرائع پرٹرمپ نےایرانی معاہدہ یک طرفہ طورپرختم کیا، امریکا کے معاہدے سےنکلنےسے وسطی ایشیا پر منفی نتائج مرتب ہوں گے، معاہدے کے خاتمے کاخیرمقدم سعودی عرب اوراسرائیل نے کیا، یہ مسلک کی نہیں تیل اور وسائل کی جنگ ہے.
انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے خود کو کبھی غیرریاستی عناصرکے ہاتھ استعمال نہیں ہونے دیا، پاکستان نے اپنی سرزمین سے دہشت گردی کوایکسپورٹ نہیں کیا.
رضاربانی کا کہنا تھا کہ پاکستان خود بھارتی دہشت گردی کاشکاربنا، سابق وزیراعظم کا ممبئی سے متعلق بیان انتہائی نامناسب ہے، یہ بیان پاکستان کے اصولی مؤقف کی نفی ہے، پاکستان’’ را‘‘ کی دہشت گردی کانشانہ بنتارہا ہے، بلوچستان میں عدم استحکام میں’’را‘‘ کا ہاتھ ہے.
سینیٹ اجلاس: صدر کے ایمنسٹی آرڈیننس پر رضا ربانی کی کڑی تنقید، اپوزیشن کا واک آؤٹ
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔