پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

ذوالفقارعلی بھٹو ہی نے غریبوں کو آواز دی: رضا ربانی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما رضا ربانی نے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کو خطے میں بڑا انقلاب لانے والا لیڈر کہا جاسکتا ہے.

یہ بات انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کی. ان کا کہنا تھا کہ آج محنت کش طبقے کو اپنے حقوق کے حوالے سے آگاہی ہے، جس کا سہرا بھٹو کے سر ہے.

ان کا مزید کہنا تھا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے اس وقت کی آمریت کا مقابلہ کیا، ان کی شخصیت پر پر گفتگو کریں تو ایک صدی بھی کم ہے، مقبوضہ کشمیر میں جدوجہد کرنے والے ذوالفقار علی بھٹو تھے، ذوالفقار علی بھٹو ہی نے غریب محنت کش عوام کو آواز دی.

مزید پڑھیں: بھٹو کی برسی : صوبہ سندھ میں چار اپریل بروز جمعرات عام تعطیل کا اعلان

خیال رہے کہ ایوب کابینہ اسے الگ ہونے کے بعد ذوالفقار علی بھٹو نے پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی، 1970 کے الیکشن میں انھوں نے مغربی پاکستان میں واضح اکثریت حاصل کی، وہ دسمبر 1971 تا 13 اگست 1973 صدر مملکت کے عہدے پر فائز رہے۔ 14 اگست 1973ء کو نئے آئین کے تحت وزیراعظم کا حلف اٹھایا۔

1977 کے عام انتخابات کے بعد ملک میں خانہ جنگی کی سی کیفیت پیدا ہو گئی۔ 5 جولائی 1977 کو مارشل لا نافذ کر دیا گیا۔

18 مارچ 1978 کو ہائی کورٹ نے انھیں نواب محمد احمد خاں سزائے موت کا حکم سنایا، 4 اپریل کو انھیں راولپنڈی جیل میں پھانسی دی گئی.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں