بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

تحریک عدم اعتماد: رضا ربانی نے حکومت کو خبردار کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے حق میں ووٹ ڈالنے والوں کو دھمکیاں دینا آئین کی خلاف ورزی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں رضا ربانی نے کہا کہ ایوان زیریں کی کارروائی میں شرکت کرنا ہر رکن پارلیمنٹ کا آئینی حق ہے، اسپیکر پر فرض ہے کہ وہ اپنے ارکان کی حفاظت کو یقینی بنائیں، قومی اسمبلی کے اسپیکر کا فرض ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر کوئی رکاوٹ نہ ہو۔

سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ  تحریک عدم اعتما د کےحق میں ووٹ پر انتقام کی دھمکیاں آئینی خلاف ورزی ہے  اور آئینی عمل کو تشدد سےروکنا فاشزم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ‘فضل الرحمان کا ایجنڈا اوآئی سی کانفرنس کےخلاف ہے

واضح رہے کہ اسلام آباد میں اوورسیز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آج ہمارا صدر اور وزیراعظم وہ نہیں جو پرچیاں لیکر امریکی صدرکے سامنے بیٹھے تو کانپیں ٹانگ رہی ہوں۔

عمران خان وہ لیڈر ہے جس کو ہم سر اٹھا کردیکھتے ہیں وہ جب امریکا جاکر بات کرتاہے تو یقین ہوتا ہے کہ وہ عزت بڑھا کر آئیگا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ نوازشریف اور زرداری کے بچوں سے کہتا ہوں کہ اپنے گھر میں تو کتا بھی شیر ہوتاہے، عمران خان تو پورے ملک میں جلسے کرتا ہے ہمت ہے تو آپ بھی کرکے دکھاؤ، عمران خان تو لاکھوں کے اجتماع سے ملکر بات کرتا ہے آپ نکل کر دکھاؤ۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں