اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

قائد اعظم صدارتی نہیں، پارلیمانی نظام حکومت کے حامی تھے: رضا ربانی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی کا کہنا ہے کہ قائد اعظم کا تصور پارلیمانی نظام حکومت تھا صدارتی نظام حکومت نہیں، ہم صدارتی نظام کو آزما چکے ہیں یہ وفاقیت کی نفی ہے۔

ان خیالا ت کا اظہار انھوں نے کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

رضا ربانی کا کہنا تھا کہ قائداعظم کے تصور پاکستان میں‌ اولیت وفاقیت کو حاصل ہے، جسے ہم نے پس پشت ڈال دیا ہے، اسی وجہ سے قائداعظم کے پاکستان کا تصور ہمارے ہاتھوں سے نکلتا جارہا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم نے مذہب کو سیاسی ایجنڈے کےطورپر آگے بڑھا کر قائداعظم کے نظریات کی نفی کی اور قائداعظم کی اسٹاف کالج تقریر کوصندوق میں ڈال کر سمندر میں‌ بہا دیا۔

 یہ بھی پڑھیں: اسلام کے نام پر بننے والے ملک میں اسلام کو کیسے خطرہ ہو سکتا ہے؟ رضا ربانی

چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ ہم نے حکومتوں میں شفافیت کو مکمل طورختم کردیا ہے، اگر ہم ماضی میں کھوئے رہے، تو مورخ ہماری نسل کو کبھی معاف نہیں کرے گا۔

چیئرمین سینیٹ نے تاریخ کو گاڑی کے سائیڈ مرر سے تشبیہہ دی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ماضی کی غلطیوں کا تذکرہ تو کرتے ہیں، مگر پھر انھیں درست نہیں کرتے۔ بات وہیں چھوڑ دیتے ہیں اور یہ عمل ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں