اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

پاکستان کو ہمیشہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کی دہشت گردی کا سامنا رہا: رضا ربانی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سابق چیئرمین سینیٹ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما رضا ربانی نے کہا ہے کہ پاکستان کو ہمیشہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کی دہشت گردی کا سامنا رہا ہے، بلوچستان میں بھارت دہشت گردی میں ملوث ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، رضا ربانی کا کہنا تھا کہ پاکستان کا جمہوری عمل ہی اس کی بقا کا ضامن ہے، جمہوریت مضبوط ہوگی تو ملک بھی ترقی کرے گا، جمہوریت کے لیے ہم نے قربانیاں دی ہیں۔

امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی اور اسرائیلی فوج کی جارحیت سے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے رضا ربانی کا کہنا تھا کہ فلسطین کی سرزمین پر صیہونی طاقتوں نے قبضہ جما رکھا ہے، ظلم وبربریت کی وہ داستان رقم کی جس کی مثال کہیں نہیں ملتی۔

- Advertisement -

نواز شریف کا بیان نامناسب اور پاکستان کے اصولی مؤقف کی نفی ہے: رضا ربانی


ان کا کہنا تھا کہ امت مسلمہ نے فلسطینی مظلوموں کے لیے کبھی مؤثر آواز نہیں اٹھائی، جبکہ گلف ممالک اسرائیل کے ساتھ روابط بڑھا رہے ہیں، دنیا کی سیاست میں ایک نیا الائنس نظر آرہا ہے، فلسطین اور کشمیر کا مسئلہ آج تک حل نہیں ہوا، فلسطین اور کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ میں جب بھی پیش ہوا ویٹو کیا گیا۔

رہنما پی پی کا مزید کہنا تھا کہ فلسطین اور کشمیر میں انسانیت سوز مظالم ہورہے ہیں، سامراجی قوتیں مسئلہ فلسطین وکشمیر کےحل میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں، شام میں اسرائیلی بمباری سے مظلوموں کا خون بہایا جارہا ہے۔


امریکی سفارتخانہ بیت المقدس منتقل، اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 52 فلسطینی شہید


خیال رہے کہ آج امریکا نے بیت المقدس میں اپنے سفارت خانے کا افتتاح کردیا ہے جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا نے بھی شرکت کی۔

دوسری جانب سفارت خانہ مقبوضہ بیت المقدس منتقلی کے خلاف فلسطینیوں کی احتجاجی ریلی پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 52 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں، جس پر ترکی کے وزیر اعظم نے شدید مذمت کی ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں