لاہور: سابق چیئرمین سینیٹ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما رضا ربانی نے کہا ہے کہ اسرائیلی مظالم پر انسانی حقوق کے علم بردارممالک کی خاموشی افسوس ناک ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسرائیلی فوج کی جانب سے نہتے فلسطینیوں پر گولیاں برسانے کے واقعے پر میاں رضا ربانی کا کہنا ہے کہ میں اس اسرائیلی بربریت کی سخت الفاظ میں مذمت کرتاہوں۔
پی پی کے رہنما کا کہنا تھا کہ ہمیں نہتے اورمظلوم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے، اسرائیل کی قتل و غارت گری انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
انھوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری اسرائیلی افواج کوروکنے کے لیے عملی اقدام اٹھائے، صیہونی طاقتوں نے ظلم و بربریت کی وہ داستان رقم کی ہے جس کی مثال کہیں نہیں ملتی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل اپنے بیان میں میاں رضا ربانی نے بیت المقدس میں امریکی سفارت خانہ کھولنے اور اسرائیلی فوج کی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ فلسطینی سرزمین صیہونی طاقتوں کے قبضے میں ہے، عالمی برادری اپنا کردار ادا کرے۔
پاکستان کو ہمیشہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کی دہشت گردی کا سامنا رہا: رضا ربانی
ان کا کہنا تھا کہ امت مسلمہ نے فلسطینی مظلوموں کے لیے کبھی مؤثر آواز نہیں اٹھائی، جب کہ خلیجی ممالک اسرائیل کے ساتھ روابط بڑھا رہے ہیں۔
رضا ربانی کا کہنا تھا کہ فلسطین اور کشمیر میں انسانیت سوز مظالم ہورہے ہیں، سامراجی قوتیں مسئلہ فلسطین و کشمیر کے حل میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔