تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

’ملک میں صدارتی نظام کی پھر بازگشت ہو رہی ہے‘

پی پی پی رہنما سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ آج پھر ملک میں آئین کے بنیادی ڈھانچے کی تبدیلی اور صدارتی نظام کی بازگشت ہو رہی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر رضا ربانی نے اپنے ایک بیان میں انکشاف کیا ہے کہ آج ملک میں ایک بار پھر آئین کے بنیادی ڈھانچے کی تبدیلی اور صدارتی نظام کی بازگشت ہو رہی ہے۔ 18 ویں ترمیم کو رول بیک کرکے ون یونٹ کی شکل لانے کی بات کی جا رہی ہے۔

پی پی رہنما نے کہا کہ ہم تو سوچ رہے تھے کہ موجودہ پارلیمان آئندہ پارلیمان کا سوچ رہا ہوگا، مگر یہ پارلیمان تو پارلیمان کو ہی رول بیک کرنے کا سوچ رہا ہے۔

رضا ربانی نے واضح کیا کہ آئین کے ڈھانچے کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہ کی جائے۔ بچہ بچہ کٹ مرے گا مگر 18 ویں ترمیم رول بیک نہیں ہونے دے گا۔

Comments

- Advertisement -