جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

امریکا نے غلطی کی تو پاکستان اُس کے لیے قبرستان ثابت ہوگا، رضا ربانی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان کو ویت نام یا کمبوڈیہ نہ سمجھے، ٹرمپ حکومت نے اگر کوئی غلطی کی تو پاکستان اُس کے لیے قبرستان ثابت ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق رضا ربانی کی زیرصدارت سینیٹ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ٹرمپ کی افغان اور ایشیاء پالیسی سے متعلق کی جانے والی تقریر پر بحث کی گئی۔

اس موقع پر چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ٹرمپ کے پاکستان مخالف بیان کے بعد وزیرخارجہ خواجہ آصف کو امریکا کا دورہ ملتوی کردینا چاہیے کیونکہ ایسے اقدامات سے امریکا کو سخت پیغام جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ پاکستان کو ویت نام یا کمبوڈیا نہ سمجھے، اگر امریکا نے کوئی غلطی کی تو پاکستان اُس کا قبرستان ثابت ہوگا تاہم اگر امریکا یہی چاہتا ہے تو میں انہیں خوش آمدید کہوں گا۔

پڑھیں: مالی امداد کی ضرورت نہیں، امریکا قربانیوں کا اعتراف کرے، آرمی چیف

رضا ربانی نے وزیردفاع خرم دستگیر سے وزیرخارجہ کی عدم شرکت پر سوال کرتے ہوئے کہا کہ کیا خواجہ آصف صاحب سعودی عرب کے دورے پر ہیں جو اتنے اہم اجلاس میں شریک نہیں ہوئے؟۔

چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ ٹرمپ اور امریکا سے متعلق کہے جانے والے الفاظ میرا ذاتی خیال ہیں اس سے ایوان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: ٹرمپ کی دھمکیوں‌ پر پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلایا جائے، عمران خان

یاد رہے کہ 1 روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان اور جنوبی ایشیاء سے متعلق امریکی پالیسی بیان کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کو دہشت گردوں کے ٹھکانوں کا صفایا کرنا ہوگا کیونکہ امریکا پاکستان کو دہشت گردوں کے خلاف اقدامات کے لیے اربوں ڈالر فراہم کرتا ہے۔

امریکی صدر نے الزام لگایا تھا کہ پاکستان دہشت گردوں کو پناہ فراہم کرتا رہا ہے اور پاکستان میں دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے ہیں،  پاکستان کے عوام نے دہشت گردی کے خلاف بہت قربانیاں دی ہیں جن کے نتائج سامنے آنا چاہیئں۔

ٹرمپ نے کہا تھا کہ پاکستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں پرخاموش نہیں رہیں گے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں