تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سب سے پہلے معیشت کو لاحق مسائل حل کرنے ہیں: مشیر تجارت

کراچی: وزیر اعظم کے مشیر تجارت رزاق داؤد کا کہنا ہے کہ سب سے پہلے ہمیں معیشت کو لاحق مسائل حل کرنے ہیں۔ ہم نے بجٹ میں برآمدی سیکٹر کو مراعات دیں، بجلی اور گیس میں صنعتی سیکٹر کو سہولتیں دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے مشیر تجارت رزاق داؤد نے ورلڈ میمن آرگنائزیشن کی جانب سے منعقد کردہ بزنس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈبلیو ایم او کے صدر اور تمام ممبران کو خوش آمدید کہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میمن بزنس میں شامل ہیں اور بزنس ہمارے خون میں شامل ہے۔ 2 ماہ پہلے حکومت میں شامل ہوا، ملک کو مالیاتی مسائل کا سامنا ہے۔ تجارتی خسارہ بھی ہماری معشیت کا بڑا مسئلہ ہے۔

رزاق داؤد کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے ہمیں معیشت کو لاحق مسائل حل کرنے ہیں۔ ہم نے بجٹ میں برآمدی سیکٹر کو مراعات دیں۔ بجلی اور گیس میں صنعتی سیکٹر کو سہولتیں دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی پیکج سے ہماری مشکلات میں کچھ کمی آئی ہے۔ ایسے ہی پیکج کی چین سے بھی امید ہے۔ ورلڈ بینک کے ایز آف ڈوئنگ انڈیکس میں درجہ بندی بہتر ہوئی۔ درجہ بندی بہتری ہونا ایک خوشخبری ہے۔

رزاق داؤد کا کہنا تھا کہ درست سمت میں جا رہے ہیں، ویلیو ایڈیشن کی جانب بڑھنا ہے، کاروباری ماحول میں بہتری کے لیے مزید کام کرنا ہے۔ آج بھی کابینہ اجلاس میں کاروباری برادری کی ضروریات پر بات کی۔ ہمیں سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ کرنا ہوگا اور صنعتی پیداواری صلاحیت میں اضافہ کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 10 دسمبر کو جاپان جا رہا ہوں، جاپان سے بنگلہ دیش اور بھارت طرز پر مارکیٹ رسائی لیں گے۔ چین کے دورے میں مختلف شعبوں کے لیے بات ہوگی۔ معاشی ترقی کے بغیر بے روز گاری کا خاتمہ نہیں ہوسکتا۔

رزاق داؤد کا مزید کہنا تھا کہ ٹیر ف اسٹرکچر بہتر بنانے پر ٹیرف پالیسی پیش کروں گا، پالیسی کے تحت ٹیرف محصولات بڑھانے کا ذریعہ نہیں ہوگا۔

Comments

- Advertisement -