پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

‘کاروباری مواقع کی تلاش کے خواہاں پاکستانی تاجر ترک صدر کے دورہ پاکستان سے فائدہ اٹھائیں’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : مشیرتجارت رزاق داؤد نے کہا ترک صدر کے ہمراہ تاجروں کا بڑا وفد بھی پاکستان آرہا ہے، کاروباری مواقع کی تلاش کے خواہاں پاکستانی اس موقع سے فائدہ اٹھائیں۔

تفصیلات کے مطابق مشیرتجارت رزاق داؤد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ترک صدر رجب طیب اردوان کےدورہ پاکستان کے حوالے سے کہا ترک صدر 13اور14 فروری کوپاکستان کاسرکاری دورہ کریں گے۔

رزاق داؤد کا کہنا تھا کہ ترک صدر کے ہمراہ تاجروں کابڑاوفدبھی پاکستان آئےگا، کاروباری مواقع کی تلاش کےخواہاں پاکستانی تاجر موقع سے فائدہ اٹھائیں۔


یاد رہے ترک صدر کا 13 اور 14 فروری کو دورہ پاکستان کا قوی امکان ہے ، وہ کاروباری شخصیات سمیت اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ اسلام آبادپہنچیں گے۔

مزید پڑھیں : ترک صدرطیب اردوان13 اور 14فروری کو پاکستان کا دورہ کریں گے

ذرائع کا کہنا تھا کہ ترک صدر پاکستانی سیاسی وعسکری قیادت سےاہم ملاقاتیں کریں گے جبکہ صدر،وزیراعظم، ترک صدر اور مہمانوں کے اعزازمیں ضیافتوں کا اہتمام کریں گے۔

ذرائع کے مطابق پاک، ترک اعلیٰ سطح تذویراتی تعاون کونسل کا اجلاس منعقد ہو گا، وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر رجب طیب اردوان اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے، متعدد معاہدے، تعاون کی یادداشتوں پر دستخط اور کئی منصوبے شروع ہوں گے۔

ترک صدر کے دورے کے دوران تذویراتی اقتصادی فریم ورک، باہمی تعاون کے تحت معاہدات کا امکان ہے جبکہ سرمایہ کاری، تجارت، دفاعی پیداوار، بینکنگ، مالیات میں تعاون بڑھایا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں