اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

برآمدات میں 29 فی صد اضافہ، درآمدات میں 4 ارب ڈالر کمی ہوئی: مشیر تجارت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد نے کہا ہے کہ گزشتہ سال کی نسبت برآمدات میں 29 فی صد اضافہ ہوا جب کہ درآمدات گزشتہ سال کی نسبت 4 ارب ڈالر کم ہوئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں تجارتی سرگرمیوں کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشیر تجارت رزاق داؤد نے بتایا کہ اگلے سال درآمدات و برآمدات کے اعداد و شمار مزید بہتر ہوں گے۔

مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ برآمدات نہیں بڑھیں گی جب تک مارکیٹ رسائی نہیں ہوگی، انڈونیشیا کے ساتھ ہماری تجارت پر بات چیت ہوئی ہے، انڈونیشیا حکومت نے مزید 20 اشیا پر ڈیوٹی فری رسائی دے دی ہے۔

انھوں نے کہا کہ مقدار کے لحاظ سے ہماری برآمدات 29 فی صد بڑھ گئی ہیں، گرے کلاس میں اضافہ ہوا، چین بھی پاکستان کی 313 مصنوعات کو ڈیوٹی فری کر رہا ہے، درآمدات میں بھی ہماری پوزیشن اچھی ہے۔

رزاق داؤد نے کہا کہ ملکی برآمدات میں اضافے کے لیے خصوصی اقدامات کر رہے ہیں، یقین ہے آئندہ سال برآمدات کی صورت حال بہت بہتر ہوگی، ٹیکسٹائل ہماری بہترین صنعت ہے اور اس میں بہتری آئی ہے، برآمدات بڑھانے کے لے ویلیو ایڈڈ سروسز کا جائزہ لینا پڑے گا، ہماری برآمدات پر ڈالر کی اونچ نیچ کا فرق نہیں پڑا تاہم ڈالر کے ریٹ کا جائزہ لینا ہوگا۔

مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ امریکا چین تنازعے سے 7 فی صد برآمداتی اشیا کی قیمتیں کم ہوئی ہیں، معاشی لحاظ سے دنیا بھر میں 3 فی صد ٹریڈنگ کم ہوئی، دوسری طرف ہماری کاٹن کی برآمد میں 27 فی صد اضافہ ہوا ہے، یارن کی برآمدات میں 15 فی صد کمی ہوئی۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ ملکی صنعت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا حکومت کی اوّلین ترجیح ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں