اسلام آباد :مشیرتجارت رزاق داؤد کا کہنا ہے کہ ایکسپو کے آغاز سے پاکستان میں ثقافت،سیاحت،سرمایہ کاری کے نئے دورکی شروعات ہوگی ، لوگ ایکسپو میں اپنی فیملی، دوستوں کے ساتھ پاکستان پویلین کادورہ کریں۔
تفصیلات کے مطابق مشیرتجارت رزاق داؤد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دبئی ایکسپوکے حوالے سے میں پرجوش ہوں، ایکسپو کے آغاز سے پاکستان میں ثقافت،سیاحت،سرمایہ کاری کے نئے دورکی شروعات ہوگی، پاکستان کےپویلین میں پاکستان کےدی ہیڈن ٹریژرتھیم کودنیا میں پیش کریں گے۔
As Expo 2020 commences, I am excited and eager to see it start and shape a new era for Pakistan’s tourism, culture, and investment. The pavilion will showcase our theme "Pakistan’s Hidden Treasures” to the world. I have always believed that Pakistan has a beautiful soul that has pic.twitter.com/4G1OrWJBdY
— Abdul Razak Dawood (@razak_dawood) October 1, 2021
مشیرتجارت کا کہنا تھا کہ ہمیشہ ماناہےپاکستان خوبصورت ملک ہےجسےغلط اندازمیں پیش کیاگیا، ایکسپو2020دنیاکوپاکستان کی حقیقی خوبصورتی کودکھانےکاموقع فراہم کیاگیا، لوگ ایکسپومیں اپنی فیملی،دوستوں کےساتھ پاکستان پویلین کادورہ کریں۔
largely been misrepresented. However, this presents us with an opportunity to show the real
Pakistan to a global audience.— Abdul Razak Dawood (@razak_dawood) October 1, 2021
خیال رہے دنیا کے سب سے بڑے تجارتی میلے دبئی ایکسپو دو ہزار بیس کا شاندار افتتاح ہوگیا، عالمی نمائش میں ایک سو بانوے سے زائد ممالک شریک ہیں، پاکستان کے پویلین کو ’دی ہِڈن ٹریژر ‘ کا نام دیا گیا ہے، پہلے دو دن پاکستان پویلین میں ایڈونچرٹورازم اور بلوچستان انسٹرومینٹل میوزک پرفوکس کیا جائے گا۔
پاکستان پویلین میں موسمیاتی تبدیلی، ہیلتھ اوربزنس ڈیویلپمنٹ کے سیمینار منعقد کئے جائیں گے ، پندرہ اکتوبر کو پاکستان پویلین میں ‘پاکستان بزنس حب’ لانچ کیا جائے گا، جس میں میں وسیم بادامی، اعجازاسلم، عائشہ عمر اور فخرعالم شریک ہوں گے۔
واضح رہے دبئی ایکسپو دو ہزار بیس میں پاکستانی پویلین 3 ہزار 200 مربع میٹر پر محیط ہے، جس کی لاگت 2 کروڑ 14 لاکھ ڈالر ہے، پاکستانی پویلین ایک بڑے ہجوم کی توقع کر رہا ہے جہاں پاکستانی تاریخ ، ثقافت اور روایات پر روشنی ڈالی جائے گی اور تجارت ، سرمایہ کاری اور سیاحت کو فروغ دیا جائے گا۔
جہاں ایکسپو منعقد کی جا رہی ہے اس کا رقبہ 4.38 مربع کلومیٹر ہے اور یہ چھ سو فٹ بال گراؤنڈز کے برابر ہے۔