اسلام آباد : مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد بھی کورونا میں مبتلا ہوگئے ، جس کے بعد انھوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے اور دعاؤں کی درخواست ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا کے وار جاری ہے ، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرکورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا
مجھے کورونا کی عمومی علامت ہیں، جس پر خود کو قرنطینہ کرلیا ہے، دعاؤں کی درخواست ہے۔
I have tested positive for COVID-19 and have mild symptoms. I have isolated myself at home. Prayers requested.
— Abdul Razak Dawood (@razak_dawood) September 2, 2021
خیال رہے پاکستان میں بھارتی ڈیلٹا ویرنیٹ کے پھیلاؤ میں تیزی آگئی ہے ، ایک دن میں 89 افراد کورونا کے باعث جان سے گئے ، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 26 ہزار کے قریب پہنچ گئی۔
این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 103 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی اور مثبت کیسز کی شرح 6.65 فیصد ریکارڈ کی گئی۔