اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

عبدالرزاق نے بابر اعظم کی کپتانی پر کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

سابق کرکٹر عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کو ٹیم کی قیادت کے لیے فری ہینڈ دینے کی ضرورت ہے۔

قومی ٹیم کے سابق آل راؤندر عبدالرزاق نے مقامی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم کو کپتانی سے ہٹانے اور نیا کپتان مقرر کرنے کے بارے میں نہیں سوچنا چاہیے اس طرح کے اقدام سے ٹیم بہتر نہیں ہوسکتی۔

انہوں نے کہا کہ جب آپ کو یقین ہے کہ آپ کو نئی چیزیں آزمانی چاہئیں، آپ کرکٹ کی بہتری کے بارے میں سوچ رہے ہیں لیکن اگر آپ بابر کو کپتانی سے ہٹانے اور نئے کپتان کو لانے تک اپنی سوچوں کو محدود رکھنے پر اصرار کرتے ہیں تو اس میں بہتری کیسے آئے گی۔

عبدالرزاق نے کہا کہ آپ کو بابر اعظم کو فری ہینڈ دینا چاہیے اور ٹیم کی قیادت سے ہٹانے سے متعلق تنازع ختم ہونا چاہیے۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ اگر ٹیم ٹاپ رینکنگ حاصل کرتی ہے یا بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ میں غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتی ہے تو ان کی کپتانی کے حوالے سے مزید بحث یا تنازعات کو مکمل طور پر ختم کردینا چاہیے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں