اتوار, اپریل 20, 2025
اشتہار

آر سی بی کے کپتان کوہلی اور دیگر کھلاڑیوں پر بھڑک اٹھے

اشتہار

حیرت انگیز

رائل چیلنجرز بنگلورو کے کپتان رجت پاٹیدار ویرات کوہلی سمیت ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کی خراب کارکردگی پر برس پڑے۔

آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلورو کو گزشتہ مقابلے میں پنجاب کنگز کے ہاتھوں عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا، اس میچ کو 14، 14 اوورز تک محدود کیا گیا تھا آر سی بی کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 9 وکٹوں پر صرف 95 رنز بنا سکی، کوہلی اور دیگر بیٹرز جادو جگانے میں ناکام رہے۔

سوائے ٹم ڈیوڈ کے کوئی بھی بیٹر اچھی بیٹنگ نہ کرسکا، ٹم نے 50ناٹ آئوٹ رنز بنائے جبکہ ویرات کوہلی اور دیگر بڑے نام بری طرح پنجاب کنگز کے بولرز کے سامنے ناکام رہے۔

ہدف کے تعاقب میں پنجاب کنگز نے 13ویں اوور کی پہلی بال پر 5 وکٹوں کے نقصان پر 98 رنز بناکر آر سی بی کے خلاف میچ باآسانی جیت لیا۔

بنگلورو کے کپتان رجت نے میچ کے بعد کہا کہ شروع میں بیٹنگ کچھ مشکل تھی مگر میرے خیال میں ایک بیٹنگ یونٹ کے طور پر ہم اس سے بہتر کارکردگی دکھا سکتے تھے۔

رجت پاٹیدار جو کوہلی اور دیگر بیٹرز کی کارکردگی پر کافی حیران تھے انھوں نے کہا کہ بیٹنگ میں پارٹنرشپ کی کافی اہمیت ہوتی ہے،ہم وقفے وقفے سے اس میچ میں وکٹیں گنواتے رہے۔

آسٹریلیا کے پیسر جوش ہیزل ووڈ بھی اس شکست سے کافی مایوس نظر آئے کیوں کہ انھوں نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 14 رنز کے عوض 3 وکٹیں لے کر آر سی بی کو میچ میں لانے کی کوشش کی تھی۔

ارشدیپ سنگھ نے آئی پی ایل میں تاریخ رقم کردی

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں