تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

بھارت میں آئی پی ایل کا انعقاد خطرے میں

نئی دہلی: کرونا کے بڑھتے کیسز کے باعث بھارت میں آئی پی ایل کا انعقاد خطرے میں پڑگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی پی ایل کا 14 واں سیزن رواں ماہ کی نو تاریخ سے چنئی میں شروع ہورہا ہے، پہلے میچ میں ممبئی انڈینز اور رائل چیلینجرز بنگلور آمنے سامنے ہونگے۔

بھارتی لیگ شروع ہونے سے قبل ہی اس کے انعقاد پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے، کیونکہ متعدد کھلاڑی اور کوچنگ اسٹاف کرونا کا شکار ہونے لگے ہیں، آئی پی ایل کھیلنے والے آسٹریلیا کےڈینیل سیم کرونا میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد آسٹریلیا کے آل راؤنڈر کو اسکواڈ سے الگ کرتے ہوئے قرنطینہ کردیا گیا ہے، جہاں ڈاکٹرز کی ٹیم ان کی مسلسل نگہداشت میں مصروف ہے۔

اس سے قبل سابق بھارتی کرکٹر اور ممبئی انڈینز کے ٹیلنٹ اسکاؤٹ کِرن مورے بھی کورونا سے متاثر ہوئے، ممبئی ٹیم نے اپنے بیان میں کہا کہ ‘مورے میں اس وقت بیماری کی کوئی علامات نہیں ہے لیکن انہیں آئیسولیٹ کردیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ممبئی انڈینز اور کِرن مورے اس معاملے میں بی سی سی آئی کے صحت سے متعلق رہنما خطوط پر مکمل عمل کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ دہلی کیپٹلز کے لیفٹ آرم اسپنر اکشر پٹیل اور رائل چیلنجرز بنگلور کے بلے باز دیودت پڈیکل بھی کورونا کی زد میں آچکے ہیں۔

دوسری جانب گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھارت میں کرونا وائرس کے 115736 نئے کیسز سامنے آئے، جس کے بعد مثبت کیسز کی مجموعی تعداد 12801785 تک جاپہنچی ہے۔

اسی طرح گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں کرونا کے باعث بھارت میں 630 افراد کی اموات ہوئیں، جس کے بعد کرونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 166177 ہوگئی ہے۔

Comments

- Advertisement -