اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے 5 ماہ میں 500 ملین ڈالر کا سنگ میل عبور ہونے پر منعقدہ تقریب میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ ہولڈرز سے براہ راست بات چیت کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وزیراعظم براہ راست روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ ہولڈرز سے بات کریں گے ، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ نے 5ماہ میں 500 ملین ڈالر کا سنگ میل عبور کیا ، یہ تقریب دنیا بھر میں دکھائی جائے گی۔
PM Imran Khan will have direct interaction with #RoshanDigitalAccount holders after a while in a ceremony being held in connection with RDA reaching a great milestone of over $500 million in just 5 months. This event ll be broadcast all across the world. @StateBank_Pak
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) February 18, 2021
وزیراعظم معاون خصوصی زلفی بخاری نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے تازہ ترین اعدادوشمارجاری کر دئیے، جس میں بتایا کہ ابتک97 ممالک سے 87ہزار سے زائد پاکستانی اکاؤنٹس کھلوا چکےہیں، زبردست پذیرائی کے باعث ماہانہ 100ملین ڈالرز تک رقم جمع ہورہی ہے۔
زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک نےاوورسیزپاکستانیوں کی معاونت کیلئےشاندارکام کیا، ابتک500ملین ڈالرزروشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں جمع کرائے جا چکے ہیں، آخری 6 ہفتے میں ریکارڈ 243 ملین ڈالرز جمع کرائے گئے۔
یاد رہے کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ پروگرام کے تحت میسر آنے والی سہولیات کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس منعقد ہوا تھا، جس میں بتایا گیا کہ روزانہ کی بنیاد پر 600 سے700 اکاؤنٹس کھل رہے ہیں، اور روزانہ 6 سے 7 ملین ڈالرز کی ترسیلات اور ادائیگیاں ہو رہی ہیں۔